31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:34
شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ، پاکستان کا بھارت سے احتجاج
جیو نیوز - اسلام آباد.........شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے جن سے بھارتی فائرنگ پر احتجاج کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔