تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:38

مظفرآباد وین کھائی میں جاگری،خواتین ،بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

جیو نیوز - مظفر آباد...........راولپنڈی سے مظفرآباد آنے والی مسافر وین کھائی میں جاگری، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وین راولپنڈی سے مظفرآباد آرہی تھی کہ مظفرآباد کے قریب اصغر آباد کے مقام پر کھائی میں دریائے جہلم کے کنارے جاگری۔ حادثے میں 7افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مسافر اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ مرنے والوں میں 3خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسپتال اور سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کیا گیا۔ زیادہ ترزخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گاجبکہ مرنے والوں کے لواحقین کو سرکاری پالیسی کے تحت ایک ایک لاکھ روپے کی امداد بھی دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.