تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:10

پاکستان میں 2015ء کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں

جیو نیوز - کراچی........بہت سے غم دے کر اور تلخ یادیں لے کر 2014ء کا آخری سورج ڈوب گیا۔ بہت سی خوشیوں کی امیدیں لے کر کئی ملکوں میں 2015ء کا پہلا سورج نکل آیا۔ سورج ڈوب گیا، سال 2014ءگزر گیا، سال بھر خوشی اور غم کے ہر منظر کو محفوظ کرنے والی کیمرے کی آنکھ نے الوداعی غروب آفتاب کو بھی محفوظ کیا، آزاد کشمیر میں ڈوبنے والے سورج کی کرنوں سے آسمان رنگین ہوگیا، جاتے جاتے یہ سورج آتشیں آسمان کے حسین نظارے آنکھوں کے سپرد کرگیا، کراچی میں سمندر کی آغوش میں ڈوبتا سورج خوشی اور غم کی کئی کہانیوں کو اپنے ساتھ لے گیا۔ اسلام آباد میں سال 2014ءکا آخری سورج غروب ہوا، کہیں آنکھوں میں گزرے ہر دن کی پرچھائیاں نظر آئیں تو کہیں ایوانوں میں سال گزر جانے کا سکون چھایا۔ کوئٹہ میں مدھم ہوتی سورج کی شعاعیں شہر کو الوداع کہتی رہیں۔ پشاور میں جاتے جاتے کئی گھروں کے چراغ گل کرنے ولا سال 2014ءکا آخری سورج ڈوبا تو کئی سینوں میں یادیں سلگنے لگیں۔ کامیبایوں، ناکامیوں، غموں اور خوشیوں کے لاتعداد لمحوں کو سمیٹے سال 2014ءکے دن گزر گئے، اور ہر بار کی طرح ڈوبتا سورج ایک بار پھر طلوع ہونے کے لیے غروب ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.