31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:11
اپنے دور میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے:نواز شریف
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔وزیر اعظم نے سال نو پر عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے،پٹرول 6روپے25پیسے جبکہ ڈیزل 7روپے 86پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب میں یکم جنوری 2015ءسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ پٹرول فی لٹر 6روپے25پیسے، ڈیزل کی قیمت 7روپے 86پیسے کمی کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد اب پٹرول کی نئی قیمت 78روپے 28پیسے فی لٹر ہو گی،ڈیزل 86روپے23پیسے، مٹی کا تیل 71روپے 92پیسے فی لٹر ہو گا، ہائی اوکٹین 92روپے 13پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 67روپے 50پیسے فی لٹر ملے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنا شروع کی ہیں، عوام کو 400ارب روپے کا فائدہ پہنچا ہے جبکہ حکومت کے ریونیو کو 68ارب روپے کا نقصان ہوا، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافے سے حکومت کو صرف 17ارب روپے بچت ہوگی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے عوام ٹرانسپورٹرزسمیت سب کو فائدہ ہو گا۔ وزیر اعظم نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا، ٹرانسپورٹرز کے کرائے کم نہیں ہوئے جتنے ہونے چاہئے تھے میں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت بھی کی تھی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ میں پٹرول 29روپے 69پیسے ،مٹی کا تیل 25روپے13پیسے، ڈیزل23روپے11پیسے ،ہائی اوکٹین42روپے50پیسے اور لائٹ ڈیزل 25روپے 77پیسے سستا کریا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب انہوں نےاقتدارسنبھالاتھااس وقت آلو80روپےکلوتھاجوآج20روپےکلوہے،کوشش کررہےہیں کہ آنے والےدنوں میں بجلی مزیدسستی ہو،دس، بیس سال کی غفلتیں ایک سال میں ختم نہیں کر سکتے،کچھ مہلت دی جائے ۔