31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:10
ن لیگ دھاندلی میں ملوث نہیں تو جوڈیشل کمیشن سے ڈرنا نہیں چاہیے،عمران
جیو نیوز - اسلام آباد.........عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اگر دھاندلی میں ملوث نہیں تو اسے تحریک انصاف کے فارمولے کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے فارمولے سے اگر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو دھاندلی ثابت بھی ہوگئی تو بے نقاب نہیں ہوسکے گی۔ ن لیگ اگر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے تحریک انصاف کا فارمولا تسلیم کرلے اور وہ دھاندلی میں ملوث نہیں تو اسے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔