31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:26
2015ءپاکستان میں نئے سال کا آغاز سادگی سے ہوگیا
جیو نیوز - کراچی..........نیا سال، نئی امیدیں، نئے منصوبے، نئے عزم، کئی ملکوں میں آتش بازی اور چراغاں سے 2015ءکا استقبال کیا گیا، پاکستان میں نئے سال کا آغاز سادگی سے ہوا ہے،کچھ خوشگوار اور کچھ تلخ یادوں کے ساتھ 2014ءختم ہوا اور نئی امیدوں اور نئے عزم کے ساتھ نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے۔ سانحہ پشاور کی وجہ سے قوم افسردہ ہے اس لیے نئے سال کا استقبال سادگی سے کیا گیا ہے۔ ماضی کی طرح اس سال کراچی کی بندرگاہ پر آتش بازی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ نیو ایئر نائٹ پارٹیاں منسوخ کردی گئی تھیں، اس کے بجائے کئی مقامات پر شمعیں جلائی جارہی ہیں، لوگ دعائیں کررہے ہیں کہ ملک و قوم کے لیے نیا سال امن اور خوشیاں لائے۔رات 12بجتے ہی مختلف شہروں میں شدید ہوائی فائرنگ بھی ہوئی ہے۔