1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:27
قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکاجائزہ لینےکیلئے اعلیٰ سطح کااجلاس آج ہوگا
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،وفاقی وزرا ، سیاسی و قانونی مشیراوراٹارنی جنرل شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اورسیکورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی ۔ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی اور قانونی نکات پر مشاورت کے علاوہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے بھی امور زیربحث آئیں گے،اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد اور سول و عسکری اداروں کے درمیان تعاون کے موثر میکنزم پر بھی بات چیت کی جائےگی ۔ ذرائع کے مطابق نیکٹا کے اجلاس میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس نظام کو مربوط بنانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔