1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:44
لاہور:2015ء کا پہلا مقدمہ 12بجکر 1منٹ پر درج
جیو نیوز - لاہور..... تھانہ سبزہ زار میں سال 2015 کا پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم عاشق حسین سے دو کلو چرس برآمد ہوئی ، جس کیخلاف مقدمہ نمبر 1/15 رات 12 بجکر ایک منٹ پر درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے کے انداج سے چند لمحے قبل ہی 2014 ء کا آخری مقدمہ جو کہ چوری کا تھا تھانہ اقبال ٹائون میںملزم کرامت علی کیخلاف درج کیا گیا ۔