1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:12
قومی ایکشن پلان دہشت گردوں کو برباد کردیگا، وزیر اعظم
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیراعظم نوازشریف نےکہاہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا،سیاسی وعسکری قیادت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مکمل متحد ہے، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کے ساتھ دہشت گردوں کو تباہ وبرباد کردیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر ہائوس میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس جاری ہے، جس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیاجارہاہے ،اجلاس میں وفاقی وزراء ، گورنر خیبرپختون خوا،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی،سیاسی وآئینی مشیر اور اٹارنی جنرل بھی شریک ہیں۔اجلاس میں دہشت گردوں کو جلد سزائیں دلوانے کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کے قانونی و آئینی امور پر بھی غور کیاجارہاہے۔