1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:12
پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے پر پیپلز پارٹی کا واک آئوٹ
جیو نیوز - اسلام آباد.........پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کر دیا ہے جبکہ واک آئوٹ میں متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔ واک آئوٹ سے پہلے خطاب میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو کہا جاتا ہے کہ اضافہ اوگرا نے کیا ہے، قیمتیں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ ریلیف حکومت نے دیا ہے۔