تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:12

فوجی عدالتوں کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں، اعتزازاحسن

جیو نیوز - اسلام آباد..........پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر آئینی کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی میں تجویز پیش کی ہے آئین میں ترمیم نہ کی جائے۔ پالیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ موجودہ فوجی عدالتوں کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جائے، فوجی عدالتوں کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں، فوجی عدالتوں کے اختیار سماعت کو محدود رکھنا ہوگا، حکومت نے جو مسودہ پیش کیاتھا اس میں بہت وسعت دی گئی تھی، فوجی عدالتوں کے اختیار میں محدود اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئین میں ترمیم نہ کرے،ترمیم کی گئی تو مزید دروازے کھلیں گے، آئین میں ترمیم کی ضرورت نہیں اس پر حکومت سے اتفاق نہیں ہوا، امید ہے فوجی عدالتوں کے معاملے پرجلد اتفاق ہوجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.