1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:44
رینجرز کےشہید لانس نائیک صفدر محمود خوشاب میں سپرد خاک
جیو نیوز - خوشاب........شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے رینجرکے لانس نائیک صفدرمحمود کو خوشاب کےآبائی علاقےمیں پورےفوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے گزشتہ روز شہید ہونے والے پنجاب رینجرز کےلانس نائیک صفدرمحمودکوخوشاب کےآبائی گاؤں ہردوسودی میں سپردخاک کیاگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں شہید کےاہل خانہ، عزیز و اقارب کےعلاوہ رینجرزکےاہل کاروں اورعلاقےکےلوگوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔ رینجرزاہلکاروں نےسلامی دی اور ڈی جی رینجر ز کی طر ف سےشہید کی قبرپرپھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔ شہیدکےبھائی کاکہناہےکہ صفدرمحمود چھٹی پرگھرآ ناچاہتےتھے،لیکن ان کی شہادت گھرلےآئی۔ صفدر کی شہادت نےان کےسارے خاندان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔