1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:0
لاہورایئرپورٹ پر تین دن بعد فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال
جیو نیوز - لاہور........لاہورایئرپورٹ کوتقریباً 72 گھنٹےبعد بالآخر ہرقسم کی پروازوں کیلئےکھول دیا گیا،3دن سےمرکزی رن وے کےساتھ کچےپرکھڑانجی ایئرلائن کا طیارہ ہٹائےجانےکےبعدہرقسم کی فضائی ٹریفک شروع ہو گئی۔شدید پریشانی اور ذہنی کوفت کےشکار مسافروں کی بھی جان میں جان آئی۔ لاہورایئرپورٹ پرمنگل کےدن نجی ایئرلائن کاحادثےکا شکار ہونےوالاطیارہ بالآخرہٹا لیاگیا،جس کےبعدملکی اور بین الاقوامی چھوٹی بڑی تمام پروازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ،لاہورایئرپورٹ کےمکمل آپریشنل ہونےپر3دن سےپریشانی اورذہنی کوفت کےشکار مسافروں کےچہرے خوشی سے کھل اُٹھے،بیسیوں ملکی اورغیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہونےسےمسافرہی پریشان نہیں تھے،بلکہ اس سےکروڑوں روپےکانقصان بھی ہوا۔