1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:0
رینجرزکے شہید نائیک محمد ریاض شاکر جہلم میں سپرد خاک
جیو نیوز - جہلم........شکرگڑھ سیکٹرپربھارتی فائرنگ سےشہید رینجرزکےجوان نائیک محمد ریاض شاکرکوجہلم کے نواحی گاؤں میں پورےفوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ پنجاب رینجرزکےنائیک محمدریاض شاکرکی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹ عمرجلال پورشریف میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں رینجرزکےلیفٹننٹ کرنل محمد شاہد عالم، اسسٹنٹ کمشنرمحمداشرف اورعلاقے کےمعززین کی بڑی تعدا دنےشرکت کی ۔اس موقع پر رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور لیفٹیننٹ کرنل شاہد عالم نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید نےسوگواران میں بیوہ،دو بیٹیاں اور تین بیٹے چھوڑےہیں۔