تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:56

بھارتی سیکورٹی فورسز کی شکر گڑھ سیکٹر میں رات بھر فائرنگ

جیو نیوز - نارووال.......بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر میں رات بھر بلا اشتعال فائرنگ جاری رہی ، موثرجواب سےبھارتی بندوقیں خاموش کرادی گئیں ۔ اسی سیکٹر میں بدھ کوبھارتی سرحدی فورس کی فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار شہید ہوئے تھے۔ پنجاب رینجرز کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے گزشتہ شب سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جوصبح تک جاری رہی تاہم پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔ گزشتہ روز بھارت کی سرحدی فورس نے اسی سیکٹر میں فلیگ مارچ کی درخواست کی اور پھر فلیگ مارچ کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک صفدرشہید ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.