تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:21

جرائم پیشہ اورافغان مہاجرین کیخلاف سرچ آپریشن جاری

جیو نیوز - کرم ایجنسی ........ ملک کےمختلف شہروں میں جرائم پیشہ اورافغان مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔کرم ایجنسی میں کارروائی کےدوران راکٹ لانچر اور گولے برآمد کرکے دوافراد کو گرفتارکرلیاگیا۔ کرم ایجنسی کے وسطی علاقے جالندھر میں خفیہ اطلاع پرپولیٹیکل حکام نے کارروائی کی۔اس دوران گاڑی سےراکٹ لانچراور بائیس گولےبرآمداور دوافرادکو گرفتارکرلیاگیا۔ بنوں کےعلاقےتانسی والا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 دکانداروں کو گرفتاراوراسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ ضلع چارسدہ میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف سرچ آپریشن کےدوران پولیس نے16 اشتہاری ملزمان سمیت 43 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ کرک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ مظفرگڑھ کے علاقہ خان گڑھ سے غیر قانونی طور پر مقیم چار افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ میانوالی میں جناح بیراج کے قریب پولیس نے 5 افغان شہریوں کوحراست میں لے لیا۔ لیہ کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغان شہریوں کو حراست میں لیاگیا۔ مانسہرہ میں حساس ادارے کا جعلی اہلکار اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتارہوگیا۔ نواب شاہ میں جام صاحب کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کےدوران 15افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.