1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:5
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی خوش آئندہے، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور....... پنجاب کےوزیراعلیٰ شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی لائی جائے، کسی پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی یا زائد نرخ پر فروخت کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔