2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:32
جشن میلا د النبی ﷺ کراچی کو بر قی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا
جیو نیوز - کراچی ۔۔۔۔۔کراچی میں جشن میلا د النبی ﷺ کی مناسبت سے گلی محلوں اور گھروں کو بر قی قمقموں ، سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ۔ رات کے اوقات میں یہ سجاوٹ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔ہر شخص اپنے طور پر عید میلا د النبی ﷺ منانے کی تیاریاں کررہا ہے ۔ کراچی میں عاشقانِ رسول نے گلیوں ،محلوں ،بازاروں ،اور مساجد کو بر قی قمقوں سے اس طرح سجایا ہے کہ ہر آنکھ کچھ دیر کے لئے اسے دیکھنے پر مجبور ہوجاتی ہے ۔ بہت سے لوگوں نے اپنے گھر سبز روشنیوں سے سجائے ہیں ۔ یہی نہیں بعض لوگوں نے تو اپنی گاڑیوں پر رنگ برنگی لائیٹوں کے ذریعے نعلین پاک کی شبیہ بنائی ہے ۔جشن میلاد البنی ﷺکی سلسلے میں نمائش چورنگی پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی شبیہ بھی سجائی گئی ہے ۔