2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:48
کراچی، رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی 11 افراد گرفتار اسلحہ برآمد
جیو نیوز - کراچی، رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی 11 افراد گرفتار اسلحہ برآمد
کراچی۔۔۔۔۔ کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیکے دوران گیارہ افرادکو گرفتارکرلیا گیا ، ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، گرفتار افراد میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں،ترجمان رینجرز کے مطابق میانوالی کالونی اور جام گوٹھ میں کارروائی کے دوران 7 ملزمان گرفتار کیے گئے ،، ان میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد بھی شامل ہیں، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ ایک اور کارروائی میں لیاری کے علاقے گلستان کالونی سے گینگ وار کے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔