تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:4

وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

جیو نیوز - اسلام آباد ۔۔۔۔۔وزیراعظم نواز شریف نے قومی ایکشن پلان اور خصوصی عدالتوں پر مشاورت کے لیے آج سیاسی قیادت کا اجلاس طلب کیا ہے، اس میں آصف زرداری،عمران خان،فاروق ستار،،سراج الحق اور مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے،اس میں سیاسی و سلامتی کی صورت حال سمیت انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر یک نکاتی حکمت عملی طے کرنے اورخصوصی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر بھی مشاورت ہو گی۔شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کےعلاوہ مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فاروق ستار،آفتاب شیرپاؤ سمیت دیگر سیاسی قائدین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے 16 دسمبر کے سانحہ پشاور کے فوری بعد تمام سیاسی قیادت کو گورنر ہاؤس پشاور میں اکٹھا کیا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کا اعلان کیا تھا ، اس کےبعد وزیرداخلہ کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی نے انسداد دہشت گردی کا 20 نکاتی قومی ایکشن پلان ایک ہفتے میں تیار کرکے وزیراعظم کی سربراہی میں 24دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کیا،جس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری حکام بھی شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.