2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:20
11 ، 12 ربیع الاول کو سند ھ کے پانچ شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی
جیو نیوز - کراچی........محکمہ داخلہ سندھ نے 11 اور 12 ربیع الاول کو کراچی سمیت صوبے کے پانچ شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے 11 اور 12 ربیع الاول کوصوبے کے پانچ شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے،جن شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی ان میں کراچی، حیدرآباد، جامشورو، خیرپور اور سکھر شامل ہیں،محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل فون بند کرنے کے لیئے بھی خط لکھ دیاہے۔