تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:18

کوئٹہ:بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانہ سے تین کروڑ روپے کا اسلحہ غائب

جیو نیوز - کوئٹہ.......کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانہ سے تین کروڑ روپے کا اسلحہ غائب ہو گیا۔ پولیس نے بی سی کے چھ اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ کینٹ تھا نہ میں درج کر لیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر چودہ اسلحہ ڈیلرز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانہ سے تین کروڑ روپے ما لیت کا اسلحہ چوری کئے جانے کا مقدمہ انکوائری کے بعد کینٹ تھا نہ میں درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے بلوچستان کانسٹیبلری کے چھ اہلکاروں کوت انچا ر ج عبدالحمید، سپاہی سائیں بخش،مصور علی اور تین دیگر اہلکاروں کو گرفتار کر لیا جنھوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف کیا کہ وہ یہ اسلحہ مختلف اوقات میں غائب کر کے فروخت کرتے رہے ہیں ۔ملزمان کے انکشافات کے بعد چودہ اسلحہ ڈیلرز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن پر انھوں نے اسلحہ فروخت کیا تھا۔ ملزمان کی جانب سے غائب کیا گیا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ذر ائع نے تصدیق کی کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے گرفتار ملازمین کے ذاتی اکاو نٹس سے پونے دو کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔جبکہ اسلحہ ڈیلرز سے بھی باز پرس کی جارہی ہےان سے بھی ریکوری کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.