2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:55
ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کے دھماکا،مقامی امن فورس کا اہلکار جاں بحق
جیو نیوز - ڈیرہ بگٹی........ڈیرہ بگٹی کےعلاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی امن فورس کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔لیویزذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ ڈیرہ بگٹی کےعلاقے پھیلاواغ میں پیش آیا ۔مقامی امن فورس کے دو اہلکار سڑک سے گزر رہے تھے کہ ان کے پاوں وہاں پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر آگئے جس سے دھماکہ اور اس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی کو قریبی مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔