تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:11

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

جیو نیوز - اسلام آباد ........ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اسکردو میں پارا منفی 12 ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 8، گوپس منفی6، کوئٹہ اور گلگت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 2، لاہور 4 اور کراچی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ مزید کم رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.