تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:47

قراقرم ہائی وے کئی مقامات سے کلئیر کر دی گئی،ڈی جی آئی ایس پی آر

جیو نیوز - راولپنڈی.........ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند قراقرم ہائی وے کئی مقامات سے کلئیر کر دی گئی ہے۔ ادویات، کھانے پینے کی اشیا، خیمے اور کمبل بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایف ڈبلیو او فوجی دستوں کے ہمراہ قراقرم ہائی وے کا جائزہ لینے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ 2 ہیلی کاپٹر بھی گلگت بلتستان کیلئے روانہ کر دیے گئے ہیں اور گلگت بلتستان میں موجود کمبائنڈ ملٹری اسپتالوں کی صلاحیت 30فیصد بڑھا دی گئی ہے ۔گلگت بلتستان میں امدادی دستے دوردراز علاقوں میں بھیج دیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 1سی 130طیارہ 7ٹن راشن لے کر چترال روانہ ہوا ہے جس میں تیارکھانے کے 2500پیکٹس، ادویات اور 1ہزار خیمے اور کمبل دور افتادہ علاقوں میں تقسیم کیے جائینگے، سڑک کے راستے دیر کے لیے 20ٹن راشن روانہ کیا گیا ہے ۔ تیار کھانے کے 10ہزار پیکٹس 1ہزار خیمے اور 500کمبل بھی دیر بھیجے گئے ہیں۔جبکہ قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ کلئیر کرنے کا کام جاری ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے تیمرگرہ ،دیر،باجوڑ اور چترال میں 26راشن ڈسٹری بیوشن سینٹر قائم کردیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.