29 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:44
آئین میں کسی ترمیم کا تعلق عوامی مسائل سے نہیں ،شمشاد احمد
جیو نیوز - لاہور…سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ مصلحت کے تحت آئین میں تبدیلیاں تو کی گئیں تاہم ان میں عوامی مسائل سے متعلق کوئی ترمیم شامل نہیں تھی۔لاہور میں قومی اسمبلی کے 5سال مکمل ہونے پر ’پلڈاٹ‘ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان کا کہنا تھا کہ13 ویں قومی اسمبلی پانچ سال کی مدت مکمل کرکے آئین کے آرٹیکل 52کے تحت تحلیل ہوگئی تاہم قومی سلامتی ،مبینہ کرپشن اور نااہلی پر اسمبلی کمزور رہی،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بننے والی 14 ویں قومی اسمبلی کے اراکین عوام کے لیے کچھ مثبت فیصلے ضرور کر جائیں ،جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے فنڈز جاری کیے بھی تو اپنے ہی حلقے کیلئے کئے۔