تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 4:44

لاہور: مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔اجلاس میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔گزشتہ روز رائے ونڈ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سینیٹر پرویز رشید، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور مخصوص نشستوں کے لئے لیگی امیداروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.