تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:24

ملک بھر میں انتخابی ہلچل،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ تیز

جیو نیوز - اسلام آباد…ملک بھر میں انتخابی ہلچل بڑھ گئی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ، اسی طرح الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام بھی زور پکڑ گیا ہے انتخابات کی تیاریوں کے لیے گہما گہمی عروج پر ہے ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ اور ان کی جانچ پڑتال کا عمل تیزی سے جاری ہے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے کل آخری دن ہے ، اب تک ملک بھر اسے الیکشن کمیشن کو سولہ سو سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں۔دوسری طرف وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر زرداری نے ایپلٹ ٹریبونل کی منظوری دے دی ہے ، اس ٹریبونل میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ، اور ٹریبونل کے پاس اپیلیں نمٹانے کے لیے سولہ اپریل تک کا وقت ہوگا ۔الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست انیس اپریل کو جاری کرے گا جس کے بعد ہی مقابلے کی اصل فضا سامنے آئے گی ، لیکن اب تک جو دلچسپ مقابلے سامنے آئے ہیں ان میں حلقہ این اے ایک سو پانچ گجرات سے چودھری پرویز الہی اور احمد مختار آمنے سامے آئے ہیں ، این اے چوبیس ڈیرہ اسماعیل خان سے پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی اور مولانا فضل الرحمان آمنے سامنے ہوں کے ، اسی حلقہ سے اداکارہ مسرت شاہین بھی الیکشن لڑیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.