تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:54

مردان:کاٹلنگ میں دھماکا ، اے ایس آئی خوش دل جاں بحق

جیو نیوز - مردان…مردان کے علاقے کاٹلنگ دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی خوش دل جاں بحق ہو گیا ،جبکہ واقعے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ ڈی آئی جی مردان جعفر خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ کے مطابق دو خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھے، خودکش حملہ آور کے ساتھی اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو ا، زخمی حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا جبکہ حملہ آور کا ساتھی ایک مکان میں چھپا ہوا ہے، اس کو پولیس کی گولی بھی لگی ہے اور زخمی حالت میں ہے۔ ڈی آئی جی مردان جعفر خان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.