تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:4

بلدیہ ٹاوٴن میں اسکول پر دستی بم سے حملہ ،مالک اور5طلبہ زخمی

جیو نیوز - کراچی…بلدیہ ٹاوٴن میں ایک پرائیویٹ اسکول میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس میں اسکول کا مالک عبد الرشید زخمی ہو گیا ،واقعے میں5طالب علم بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کا اسکول قائم ہے جس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری کو طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.