تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 7:35

قمر زمان چودھری نے چیف سیکریٹری پنجاب بننے سے معذرت کر لی

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی سیکریٹری تعلیم میجر(ر)قمر زمان چودھری نے چیف سیکریٹری پنجاب بننے سے معذرت کر لی ہے ۔الیکشن کمیشن نے قمر زمان چودھری کوچیف سیکریٹری پنجاب مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مجھ سے بہتر کوئی شخص یہ عہدہ سنبھال سکتا ہے۔وہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سیکریٹری داخلہ بھی رہے۔قمر زمان چودھری کو نوازشریف اور شہباز شریف کا قریبی سمجھا جاتا ہے،انہیں گریڈ 20 کا افسر ہوتے ہوئے گریڈ 22 کے 3عہدوں پر تعینات کیا گیا۔وہ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں ان کے اے ڈی سی بھی رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.