30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 13:14
جعلی ڈگری : سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردار علی خان کو سزا سنادی گئی
جیو نیوز - صوابی … جعلی ڈگری کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار علی خان کو 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ صوابی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن سردار علی خان کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر انہیں 3 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ سردار علی کان کو جعلی ڈگری کیس میں پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔