30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 15:25
گلگت بلتستان میں ہمیں سیاسی اتحاد کی ضرورت نہیں، سید مہدی شاہ
جیو نیوز - لاہور … گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ان کے صوبے میں 2 سال بعد الیکشن ہوں گے، پیپلزپارٹی کو کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں۔ لاہور میں ماحولیات سے متعلق اجلاس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ ان کا صوبہ چھوٹا اور نیا ہے، سبھی افہام و تفہیم کے ساتھ رہتے ہیں، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی اکثریت میں ہیں، کسی اور پارٹی کی ضرورت نہیں، پرویز مشرف چترال سے الیکشن لڑیں یا کہیں اور سے ، انہیں جیتنے کی امید ہے تو جیت جائیں۔ مہدی شاہ نے بتایا کہ ان کا صوبہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہے تاہم نئے منصوبے شروع ہو رہے ہیں جن کیلئے کچھ انتظامات کی ضرورت ہے۔