تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:45

بلوچستان کی 40 شخصیات ایم پی ہاسٹل کی مقروض نکلیں

جیو نیوز - کوئٹہ … بلوچستان کی 40 شخصیات ایم پی اے ہاسٹل کی مقروض نکلیں، مقروض افراد کی لسٹ چیف سیکریٹری بلوچستان کے پاس پہنچ گئی، نادہندہ افراد الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوراً ادائیگی کردیں۔ بلوچستان اسمبلی سے ملحقہ اراکین اسمبلی کی رہائش کیلئے بنانے گئے ایم پی اے ہاسٹل کے ارباب اختیار نے جب اپنے کھاتے کھنگالے تو 40 ایسی شخصیات کے نام سامنے آئے جنہوں نے یہاں رہائش کی، کھایا پیا مگر بل کی ادائیگی کے بغیر چلتے بنے۔ 12 لاکھ سے زائد کے واجبات ادا نہ کرنے والوں میں سابق صوبائی حکومت کے 9 وزیر اور ایک مشیر، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے نام بھی شامل ہیں۔ واجبات ادا نہ کرنے والے کچھ افراد ملک سے باہر اور 2 شخصیات کا انتقال ہوچکا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نادہندہ شخصیات کے ناموں کی لسٹ چیف سیکریٹری کو ارسال کردی گئی ہے، جو اسے الیکشن کمیشن کو بھجوادیں گے۔ تاہم ذرائع نے واجبات ادا نہ کرنے والوں کے نام بتانے سے گریز کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.