تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:45

بجلی کا شارٹ فال 5500 میگا واٹ ، 12 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

جیو نیوز - لاہور … ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن ابھی سے بے قابو ہوگیا، گرمیوں کی ابتداء اور 12 سے 18 گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی بندش، پریشانیوں اور مشکلات کے الارم بج اٹھے۔ چیئرمین واپڈا کے پے درپے اعلانات کے باوجود بجلی کی صورتحال خراب سے خراب ترہے۔ پاور کمپنیوں کیلئے تیل اور گیس کی قلت کی وجہ سے بجلی کی پیداوار دن کے وقت صرف 7 ہزار میگاواٹ تو رات کو 9 ہزار رہتی ہے، پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 18 گھنٹے تک برقرار جبکہ شارٹ فال 5500 میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو کوٹے سے کہیں کم بجلی مل رہی ہے۔ لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے گرڈ اسٹیشن بند کئے جارہے ہیں جس سے گھریلو او رکاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تیل اور رقم ملنے پر شارٹ فال جلد کم ہو جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.