30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 18:45
انتخابات کے دوران امن و امان کا قیام ترجیح ہے، نگراں مشیر زاہد حسین
جیو نیوز - کراچی … سندھ کے نگراں مشیر برائے وزیراعلیٰ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران صوبے میں امان و امان کا قیام بنیادی ترجیح ہوگی۔ میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن قائم کرنے کے ساتھ غریب عوام کی فلاح اور سرمایہ کاری کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ منتخب حکومت تک صوبے کی بہتری کیئے جو ممکن ہوا قدم اٹھائے جائیں گے۔