30 مارچ 2013
وقت اشاعت: 22:55
کوئٹہ کومتبادل ذریعے سے بجلی کی فراہمی بحال
جیو نیوز - کوئٹہ....شہر کو متبا دل ذریعے سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔ گدو مین سپلائی لائن میں خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی تاہم بلوچستان کے21 اضلاع میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ کوئٹہ شہر کو نجی پاور ہاو¿س سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔