تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 4:15

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے

جیو نیوز - ویٹی کن سٹی....پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے ۔عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب سے دور ہونے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خدا سے اپنا تعلق پھر سے جوڑ لیں۔ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس نے ایسٹر کی شبینہ عبادات کے موقع پر خطاب میں کہاکہ اگر کچھ لوگوں کے دل میں اب بھی خدا سے کچھ دوری موجود ہے تو وہ آگے بڑھیں۔اتوار کو ایسٹر کی تقریبات اور پوپ کا خطاب سننے کے لیے ہزاروں لوگوں کے جمع ہونے کی توقع ہے۔ اس موقع پر حضرت عیسیٰ ؑ سے منصوب مقدس اشیا کی نمائش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.