تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:15

بنوں:گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شدت پسندوں کادھماکا

جیو نیوز - بنوں…بنوں کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں شدت پسندوں نے دھماکا کردیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق علاقے مندان میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول ولی ایاز میں نامعلوم شدت پسندوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.