31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 11:19
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں دلہا قتل
جیو نیوز - حافظ آباد…حافظ آباد کے نواحی گاوٴں پریم کوٹ میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں بارات کی روانگی سے کچھ لمحے پہلے دلہا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ، یہ کارروائی عین اس وقت ہوئی جب دولہا عبدالجبار باراتیوں کے ساتھ گھر کے دروازے پر کھڑا تھا اور بارات روانہ ہونے ہی والی تھی ،جس گھر میں شادیانے بج رہے تھے وہاں صف ماتم بچھ گئی ، اس گھر میں آج دو بھائیوں کی شادی تھی جن میں سے ایک کو قتل کردیا گیا ۔مقتول عبدالجبار روزگار کے سلسلے میں یونان میں مقیم تھا اور شادی کے لیے چند دن پہلے ہی گھر آیا تھا ،پولیس کے مطابق مقتول سے ملزمان کی پرانی رنجش تھی اور ملزمان مقتول کے خلاف چند سال پہلے مقدمہ بھی درج کراچکے تھے ،سہرا پڑھنے والی خواتین اب بین کررہی ہیں ، سہر ے کے پھول اب قبر پر ڈالے جائیں گے، جوکھانا باراتیوں کے لیے پکایا جارہاتھا وہ اب سوگواروں میں تقسیم ہوگا ، جو شہ بالے بن کر دولہا کو دلہن کے گھر لے جانے والے تھے ، وہ اب کندھا دے کر دوست کو آخری آرام گاہ لے جائیں گے۔