تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 17:49

تما م جماعتیں ایک دوسرے کا احترم کریں،الطاف حسین ،رحمان ملک

جیو نیوز - کراچی…ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ جس میں دونوں رہنماوٴں نے الیکشن سے قبل تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کا ایک ضابطہ اخلاق بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں راہنماوٴں نے باتے چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں ایک دوسرے کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں اورموجودہ صورتحال کے تناظر میں محاذ آرائی کے بجائے باہمی معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کریں۔ گفتگو کے دوران اربوں روپے کا زرمبادلہ بھیجنے والے اوور سیز پاکستانیوں کوپیش آنے والے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.