تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 20:9

ڈھاڈر سے جیکب آبا جانیوالی ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی، 12 افراد زخمی

جیو نیوز - کوئٹہ … ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی، 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جیکب آباد سے ایک ویگن کوئٹہ جارہی تھی کہ ڈھاڈر کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 12 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.