31 مارچ 2013
وقت اشاعت: 22:29
کراچی: اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ چل بسی
جیو نیوز - کراچی… کراچی میں اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ اسپتال میں چل بسی، پانچویں جماعت کی طالبہ طاہرہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھی، ہفتے کو اتحاد ٹاوٴن میں اسکول پر نامعلوم افراد نے بم حملہ اور فائرنگ کی تھی ، جس میں اسکول کے پرنسل جاں بحق اور طلبہ سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔