1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 1:49
کراچی : مختلف علاقوں میں آپریشنز، 30 سے زائد افراد زیر حراست
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر 8 ٹی ٹی پستول، 2 کلاشنکوف اور 3 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں،پولیس حکام کے مطابق زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ریزرو پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ ڈرگ روڈ کالونی میں رینجرز نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،، ناظم آباد نمبر 2 میں بھی رینجرز نے ٹارگٹڈ چھاپہ مارا اور 4 افراد کو حراست میں لے لیا، پی آئی بی کالونی کے علاقے میں بھی رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔