تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:39

سابق وزیر اعظم کی انٹرا کورٹ اپیل مقررہ مدت کے بعد دائر کی گئی،چیف جسٹس

جیو نیوز - اسلام آباد… سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت 3ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔دوران سماعت یوسف رضا گیلانی کی اپیل کے زائد المیعاد ہونے سے متعلق ڈاکٹر مبشر حسن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ انٹراکورٹ اپیل 204 دن تاخیر سے دائر کی گئی ،اپیل مقررہ مدت گزرنے کے بعد دائر کی گئی،جس پر سابق وزیر اعظم کا موقف تھا کہ مقررہ مدت کے بعداپیل دائرکرنے کی وجوہات تحریر کر دی ہیں۔اس پر جسٹس خلجی نے ریمارکس دیئے کہ تاخیرسے اپیل کرنے کی وجہ پڑھیں اور بتائیں کیا آپ کو سننے کاقانونی جوازہے؟اس پر یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ اپیل دائر کرنے میں تاخیر کا فیصلہ دانستہ نہیں،نئی پیش رفت پر اپیل دائر کی گئی ، راجہ پرویز اشرف کی جانب سے خط تحریر کرنے سے میرے موقف کیبھی تائید ہوئی۔کیس کی مزید سماعت 3ہفتے بعد ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.