1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:19
جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی پر فرد جرم عائد
جیو نیوز - مظفرگڑھ…جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے جمشید دستی پر فرد جرم عائد کردی ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان خان نیازی کی عدالت نے جمشید دستی پر فرد جرم عائد کی۔جعلی ڈگری پر جمشید دستی کے خلاف ریجنل الیکشن کمشنر ملتان نے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جمشیددستی نے 2008 کے انتخابات میں جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا،ان کے خلاف جعل سازی کی کارروائی کی جائے۔