1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:39
189سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے2دن کی مہلت
جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے 189 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کیلئے دو دن کی مہلت دیتے ہو ئے حکم دیا ہے کہ189سابق ارکان پارلیمنٹ 2 دن میں ڈگریوں کی تصدیق کرائیں،10 ہزار کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ہیں جبکہ ا سکروٹنی کے مرحلے کے لئے صرف ایک ہفتہ رکھا گیا ہے ، اسکروٹنی کے دوران ریٹرننگ افسرکو امیدوار کی غلط بیانی سے آگاہ کیا جائے۔عدلیہ الیکشن کمیشن کی مدد کیلئے ہر وقت موجود ہے۔عدلیہ سمیت ہر کوئی غیر جانب دار اور شفاف انتخابات چاہتا ہے۔ ان پڑھ شخص الیکشن لڑنے کا اہل مگر غلط تعلیمی قابلیت بتانے والا نااہل ہے، جعلی ڈگری رکھنے والے 54 ارکان کے خلاف کارروائی ہونا بھی باقی ہے،الیکشن کمیشن انھیں نااہل قراردینے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔