تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:15

ایساف سرحد پار کاروائیاں روکنے میں مدد کر ے،جنرل اشفاق پرویز کیانی

جیو نیوز - راولپنڈی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہاہے کہ ایساف افغانستان کے اندر سے سرحد پار کاروائیاں روکنے میں پاکستان کی مددکرے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے یہ بات ایساف کمانڈر جنرل جوزف ایف ڈینفرڈ سے کہی، جنہوں نے ان سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پرافغانستان کی صورت حال اور خطے کے سیکورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے زوردیاکہ ایساف افغانستان کے اندر سے سرحد پار کاروائیاں روکنے میں پاکستان کی مددکرے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان پر امن ، مستحکم اور متحدہ افغانستان چاہتاہے، افغانستان میں افغانیوں کی قیادت میں امن عمل اور پاک افغان سرحدی علاقہ میں قیام امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی مکمل حمایت ضروری ہے۔ ایساف کمانڈر جنرل ڈینفرڈ نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان اور بین الاقوامی برادری خطے میں امن چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.