1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:25
کراچی: لسبیلہ چورنگی پر ٹریفک پولیس چوکی پر فائرنگ، 1 اہلکار جاں بحق، 1 زخمی
جیو نیوز - کراچی … کراچی کے علاقے لسبیلہ چورنگی پر ٹریفک پولیس کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لسبیلہ کے علاقے میں ٹریفک پولیس کی چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔