تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:25

لاہور:ن لیگ کے کارکنوں کا ماڈل ٹاوٴن میں مظاہرہ

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کے سامنے ایک مرتبہ پھر کارکنوں نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دلانے کے لیے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ ماڈل ٹاوٴن میں مظاہرے میں شیخوپورہ کے حلقہ این اے 134 کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ پارٹی قیادت عرفان ڈوگر کی بجائے شیر اکبر کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے۔ کارکنوں نے اپنے امیدوار کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات سنے، جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.